سورة الواقعة - آیت 95

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ سب کچھ سراسر حق ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (95) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تینوں جماعتوں کا جو انجام بیان کیا گیا ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے، حافظ سیوطی نے اپنی کتاب ” الاکلیل“ میں انہی آیات سے استدلال کر کے لکھا ہے کہ ابن آدم کی روح جسم سے جدا ہونے کے بعد، یا تو سکون و راحت میں ہوتی ہے، یا اسے عذاب دیا جاتا ہے اور یہ کہ مومن روحوں کا ٹھکانا جنت اور کافرروحوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔