سورة الواقعة - آیت 92

وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اگر وہ شخص جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اگر وہ اصحاب الشمال میں سے ہوگا، یعنی ان لوگوں میں سے جو دنیا میں روز قیامت کی تکذیب کرتے تھے اور راہ حق سے بھٹکے ہوئے تھے