سورة الواقعة - آیت 84

وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس وقت وہ اور اس کے سارے اقارب و احباب جو اس کے اردگرد ہوتے ہیں، کتنے مجبور ہوتے ہیں کہ اس کی روح نکل رہی ہوتی ہے، وہ اپنی پھٹی پھٹی نگاہوں سے سب کو دیکھ رہا ہوتا ہے اور اس کے اردگرد سب لوگ اس کے حال پر رحم کھا رہے ہوتے ہیں، لیکن کوئی اس کی مدد نہیں کرسکتا کہ اس کی روح کو اس کے جسم میں لوٹا دے۔