سورة الواقعة - آیت 82

وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تم نے اپنا وظیفہ یہ بنارکھا ہے کہ اس کی تکذیب کرتے رہو

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (82) میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے فرمایا کہ اس نے تمہیں روزی دی ہے اور گوناگوں نعمتوں سے نوازا ہے، اس کا تقاضا تھا کہ تم اس کا شکر ادا کرتے، لیکن تم نے ناشکری کی، ان نعمتوں کی نسبت اس کے سوا دوسروں کی طرف کردی اور احسان و انعام کا بدلہ کفر و شرک کے ذریعہ دیا اس سے بڑھ کر احسان فراموشی کیا ہو سکتی ہے کہ جو احسان کرے اس کے ساتھ بدسلوکی اور ایذا رسانی کا برتاؤ کیا جائے۔