سورة البقرة - آیت 43
وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور نماز قائم کرو (جس کی حقیقت تم نے کھو دی ہے) اور زکوۃ ادا کرو (جس کا تم میں اخلاص باقی نہیں رہا) اور جب اللہ کے حضور جھکنے والے جھکیں تو ان کے ساتھ تم بھی سرِ نیاز جھکا دو
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
96: ابن جریر کہتے ہیں کہ اس آیت میں علمائے بنی اسرائیل اور منافقین بنی اسرائیل کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ اللہ کی طرف رجوع کریں، نماز پڑھیں، زکاۃ دیں، مسلمانوں کے ساتھ اسلام میں داخل ہوجائیں اور پورے طور پر اللہ کی بندگی اختیار کرلیں۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ میں نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم ہے اس سے ثابت ہوا کہ نماز باجماعت واجب ہے۔