سورة الواقعة - آیت 7
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور تم لوگ (اس وقت) تین قسم کے گروہ بن جاؤ گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(4) قیامت کے دن لوگ اپنے اعمال کے اعتبار سے تین جماعتوں میں بٹ جائیں گے۔ حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں کہ ایک جماعت عرش کے دائیں جانب ہوگی اور ان کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا سدی کا قول ہے کہ یہ عام جنتی لوگ ہوں گے اور دوسری جماعت عرش کے بائیں جانب ہوگی، اور ان کا نامہ اعمال ان کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اور یہ جہنمی لوگ ہوں گے اور تیسری جماعت اللہ کی رضا کے کاموں کی طرف سبقت کرنے والوں کی ہوگی اور یہ انبیاء و رسل اور صدیقین و شہداء ہوں گے اور ان کی تعداد دائیں طرف والی جماعت سے کم ہوگی۔