سورة الواقعة - آیت 1

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب واقع ہوجانے والی واقع ہوجائے گی

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(1) ” الواقعہ“ روز قیامت کا نام ہے، جو اس پر دلالت کرتا ہے کہ اس دن کے آنے میں کوئی شبہ نہیں ہے اور عربی قاعدہ کے اعتبار سے کلمہ ” اذا“ کا ماضی کے صیغہ ” وقعت“ کے پہلے آنا بھی اسی پر دلالت کرتا ہے کہ قیامت کے دن کے آنے میں ذرہ برابر بھی شبہ نہیں ہے۔