سورة الرحمن - آیت 75

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کا انکار کرو گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جنت کی یہ ساری نعمتیں سننے والوں کو عمل صالح کی رغبت دلاتی ہیں اور اس رغبت کا پیدا ہونا یقیناً ایک نعمت ہے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کا انکار کرو گے؟!