سورة الرحمن - آیت 68

فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان دونوں باغوں میں میوے، کھجوریں اور انار ہوں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور ان میں مختلف الانواع پھل ہوں گے، اور ان پھلوں میں کھجور اور انار بھی ہوں گے مفسرین لکھتے ہیں کہ ان دونوں کا ذکر خصوصی طور پر ان کی اہمیت و فضیلت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔