سورة الرحمن - آیت 44
يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ مجرم لوگ آگ اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گردش کرتے رہیں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جہنم کے مختلف طبقوں میں پھرتے رہیں، اس کے انگاروں میں جلتے رہیں اور انتہائی گرم پانی میں غوطے لگاتے رہیں، قتادہ کہتے ہیں کہ جہنمی کبھی گرم پانی میں غوطے لگائیں گے اور کبھی جہنم میں جلیں گے۔ بعض مفسرین نے لکھا ہے کہ ” آن“ جہنم کی ایک ایسی وادی ہے جس میں اہل جہنم کا خون اور پیپ جمع ہوتی ہے، جہنمی اس وادی میں غوطہ لگائیں گے جہنم کے یہ خوفناک مناظر یقیناً انسانوں کو دعوت ایمان و عمل دیتے ہیں