سورة القمر - آیت 43

أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَٰئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا تمہارے کفار ان (گزشتہ) لوگوں سے بہتر ہیں یاکتب سماویہ میں تمہارے لیے معافی کاپروانہ درج ہے؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20) اللہ تعالیٰ نے کفار قریش سے کہا ہے کہ جن قوموں کا ابھی ذکر ہوا، اور جن پر ہمارا غضب نازل ہوا، کیا تم اہل کفر ان سے بہتر ہو کہ اپنے آپ کو اللہ کے عذاب سے مامون و محفوظ سمجھتے ہو، یا اللہ نے اپنی کسی آسمانی کتاب میں تمہاری برأت نازل کردی ہے کہ تم چاہے جو کرتے رہو تمہاری گرفت نہیں ہوگی؟ واقعہ یہ ہے کہ دونوں ہی باتیں صحیح نہیں ہیں، بلکہ تمہیں ڈھیل دے دی گئی ہے تاکہ تم اللہ کی طرف رجوع کرو گے یا پھر اللہ کا عذاب تم پر نازل ہوجائے گا۔