سورة القمر - آیت 26

سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْأَشِرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

انہیں ابھی کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون بڑا جھوٹا اور شیخٰ خوردہ ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(13) اللہ تعالیٰ نے ان کی تردید کرتے ہوئے فرمایا کہ کل جب یہاں دنیا میں ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا اور پھر قیامت کے دن جہنم میں ڈال دیئے جائیں گے تو انہیں خوب معلوم ہوجائے گا کہ جھوٹ، حق سے اعراض کرنے والا اور کبر و نخوت میں مبتلا کون تھا۔