سورة القمر - آیت 14

تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا جَزَاءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ ہماری حفاظت اور نگرانی میں چلتی تھی اور یہ اس شخص کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا جس کی ناقدری کی گئی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

وہ کشتی طوفان میں اللہ کے حفظ و امان میں چلتی رہی اور یہ جو کچھ ہوا ناشکروں کو ان کے کفر کا بدلہ دینے کے لئے ہوا، اس لئے کہ نوح (علیہ السلام) کی بعثت ان کے لئے اللہ کی ایک عظیم نعمت تھی، جس کی انہیں قدر دانی کرنی چاہئے تھی، لیکن انہوں نے ناشکری کی تو اللہ نے نوح (علیہ السلام) اور ان پر ایمان لانے والوں کو بچا لیا اور باقی پوری قوم کو طوفان کے ذریعہ ہلاک کردیا۔