سورة القمر - آیت 3

وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کی اور ہر معاملہ کی ایک حد ہے جہاں پہنچ کر اسے ٹھہرنا ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور آیت (3) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انہوں نے اس کی نشانیوں کا انکار کردیا اور اپنی خواہش نفس کی اتباع کرتے ہوئے حق سے منہ پھیر لیا، لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ اللہ کا فیصلہ اپنے انجام کو پہنچ کر رہتا ہے، نبی کریم (ﷺ) کا دین غالب ہو کر رہے گا اور اللہ ان کی ضرور مدد فرمائے گا اور ان کے منکرین کو ضرور ذلیل و رسوا کرے گا۔