سورة النجم - آیت 38
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کابوجھ نہیں اٹھائے گا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
ان صحیفوں میں تو یہ ہے کہ قیامت کے دن کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھا سکے گا اور ہر انسان کو صرف اس کے اپنے عمل کا بدلہ ملے گا۔ شوکانی لکھتے ہیں کہ بعض دیگر آیات اور احادیث کے ذریعہ اس عموم کی تخصیص ہوچکی ہے۔ جیسے سورۃ الطور آیت (21) میں آیا ہے : ” ہم ان جنتیوں کے پاس ان کی اولاد کو پہنچا دیں گے۔“ اور حدیث میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انبیاء اور فرشتوں کی شفاعت قبول کرے گا اور یہ بھی آیا ہے کہ زندہ آدمی مردہ کے لئے دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔