سورة النجم - آیت 26
وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِن بَعْدِ أَن يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَن يَشَاءُ وَيَرْضَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، جن کی شفاعت ان کو کچھ بھی فائدہ نہیں دے سکتی، مگر ہاں اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ جس کے حق میں چاہے، شفاعت کی اجازت دے، اور اس کے لیے شفاعت کو پسند بھی کرے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(16) بتوں کے پجاریوں کی زجر و توبیخ کی گئی ہے کہ وہ اپنے پتھر کے بنے ذلیل و حقیر معبودوں سے کیسے سفارش کی امید لگاتے ہیں، جبکہ اللہ کے معزز و مکرم فرشتوں کا حال یہ ہے کہ وہ اپنے رب کی مرضی اور اجازت کے بغیر کسی کے لئے شفاعت کا کوئی کلمہ اپنی زبان پر نہیں لا سکتے ہیں۔