سورة النجم - آیت 25

فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

نہیں یہ بات نہیں ہے) کیونکہ دنیا اور آخرت اللہ ہی کے اختیار میں ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

بلکہ تمام امور کا تعلق اللہ کی مرضی اور اس کی مشیت سے ہے، اس لئے انہوں نے کیسے سمجھ لیا ہے کہ ان کے جھوٹے معبود ان کی مرضی کے مطابق ان کی سفارش کریں گے۔ یقیناً ان کی یہ بہت بڑی جرأت بے جا ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کے ذریعہ آمدہ یقین کو چھوڑ کر اپنے ظن باطل کی پیروی کر رہے ہیں اور اللہ کی شریعت سے آزاد ہو کر اپنی خواہش نفس کی پیروی کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ مومون آیت (71) میں فرمایا ہے : İوَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَاوَاتُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّĬ” اگر دین شریعت ان کی خواہش کا نام ہوجاتا تو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز درہم برہم ہوجاتی“