سورة النجم - آیت 14

عِندَ سِدْرَةِ الْمُنتَهَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سدرۃ المنتہی کے پاس دیکھا

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(8) ایک عظیم درخت ہے، جو ساتویں آسمان پر پایا جاتا ہے (مسلم) کی ایک صحیح روایت کے مطابق یہ درخت چھٹے آسمان پر ہے اور اس کا نام اس لئے ہے کہ زمین سے جو کچھ اوپر چڑھتا ہے، اس کی انتہا وہی درخت ہے، اس کے ماوراء کیا ہے کسی کو معلوم نہیں ہے گویا بیری کا وہ درخت اس جگہ ہے جہاں مخلوقات کے علم، شہداء کی روحوں اور زمین سے اوپر چڑھنے والے تمام اعمال کی انتہا ہے، یعنی وہ جگہ تمام آسمانوں اور زمین کے اوپر ہے، وہاں مخلوقات کی بلندی کی انتہا ہے۔ نبی کریم (ﷺ) نے شب معراج میں اسی کے پاس جبریل (علیہ السلام) کو دیکھا تھا، جس کے قریب شیطان نہیں پھٹک سکتا تھا۔