سورة النجم - آیت 5

عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(3) جبریل (علیہ السلام) کو وہ تعلیمات اللہ سے ملتی تھیں اور جبریل نبی کریم (ﷺ) کو سکھا دیتے تھے۔ آیت میں سے مراد اکثر مفسرین کے نزدیک جبریل (علیہ السلام) ہیں، جیسا کہ سورۃ التکویر آیات (19/20) میں آیا ہے : ” یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا قول ہے، جو قوت والا ہے، عرش والے کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔ “