سورة الطور - آیت 47

وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا عَذَابًا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور بلاشبہ ظالموں پر اس سے پہلے بھی ایک عذاب آنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(26) جو لوگ کفر و شرک کا ارتکاب کر کے اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں، انہیں اللہ تعالیٰ روز قیامت سے پہلے دنیا میں بھی عذاب دیتا ہے اور اس سے مراد یا تو عذاب قبر ہے، یا قحط سالی، یا دیگر حوادث و مصائب زمانہ جو ان کی جان اور مال کو لاحق ہوتے ہیں، لیکن ان میں سے اکثر لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آتی ہی نہیں کہ ان جیسے اہل فسق و فجور کے بارے میں ہمیشہ سے اللہ کی یہی سنت رہی ہے، اسی لئے ٹھوکریں لگنے کے باوجود اپنے کفر و شرک پر جمے رہتے ہیں۔