سورة الطور - آیت 39

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا اللہ کے لیے بیٹیاں ہوں اور تمہارے لیے بیٹے ہوں؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(20) مشرکین مکہ سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا تمہارے گمان کے مطابق اللہ کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟ اللہ تعالیٰ کے خلاف یہ کیسی جرأت بے جا ہے کہ تم اپنے لئے تو بیٹا پسند کرتے ہو، اور اس کے لئے بیٹیاں ثابت کرتے ہو کیا رب العالمین کی اس سے بڑھ کر کوئی عیب جوئی ہو سکتی ہے۔