سورة الطور - آیت 34

فَلْيَأْتُوا بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِ إِن كَانُوا صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگر یہ اپنے اس دعوی میں سچے ہیں تو اس قرآن کی مثل کوئی کلام لے آئیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (34) میں اللہ تعالیٰ نے ان مشرکین کو چینلج کیا کہ اگر وہ اپنے زعم میں سچے ہیں کہ قرآن محمد (ﷺ) کا کلام ہے، تو پھر اس جیسا کلام لا کر دکھائیں جو حسن بیان، اسلوب بدیع اور فصاحت و بلاغت کی انتہا کو پہنچا ہوا ہے، اس لئے کہ قرآن عربی زبان میں ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فصاحت و بلاغت کی حدود کو چھو رہے ہیں۔