سورة الطور - آیت 26

قَالُوا إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِي أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہیں گے ہم اس سے پہلے اپنے گھروالوں میں بہت ڈرا کرتے تھے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ایک دوسرے سے کہیں گے کہ ہم دنیا میں اللہ کے عذاب سے کتنے خائف رہتے تھے