سورة الطور - آیت 15

أَفَسِحْرٌ هَٰذَا أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا یہ کوئی جادو ہے یا تمہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

کیا یہ جادو اور افسانہ ہے جیسا کہ تم دنیا میں ہمارے رسولوں کو جادوگر اور ہماری کتابوں کو جادو اور افسانہ کہا کرتے تھے، یا تم اندھے ہو اور نار جہنم کو دیکھ نہیں پا رہے ہو، جیسا کہ تم دنیا میں دل کے اندھے تھے اور راہ حق کو نہیں دیکھ پا رہے تھے۔