سورة الطور - آیت 13

يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس دن یہ لوگ دھکے مار مار کردوزخ کی طرف دھکیلے جائیں گے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) انہیں نہایت بے دردی اور سختی کے ساتھ دھکا دے کر جہنم میں پہنچا دیا جائے گا، مقاتل کہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ ان کی گردنوں کے ساتھ اور ان کے سر ان کے قدموں کے ساتھ باندھ دیئے جائیں گے، پھر چہروں کے بل جہنم میں دھکیل دیئے جائیں گے۔