سورة الذاريات - آیت 55
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ذکر کرو کہ ذکر صاحبان حق کے لیے ضروری نفع بخش ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(22) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ مشرکین کے ساتھ بغیر الجھے اور بغیر ٹکراؤ پیدا کئے قرآن پڑھ کر انہیں نصیحت کرتے رہئے، تاکہ جن کی قسمت میں ایمان لانا لکھا ہے اس سے مستفید ہوں اور وہ لوگ بھی مستفید ہوں۔ جو ایمان لا چکے ہیں۔