سورة الذاريات - آیت 42

مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ جس چیز پر بھی گزرتی اسے بوسیدہ کر کے رکھ دیتی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

چنانچہ وہ ہوا جس روح اور جس چیز کو بھی لگی، وہیں ڈھیر ہوگئی، تمام لوگ ہلاک ہوگئے، ان کے مویشی مر گئے اور ان کے سارے اسباب زندگی تباہ برباد ہوگئے۔