سورة الذاريات - آیت 40

فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آخرکار ہم نے اسے اس کے لشکروں سمیت پکڑا اور ان سب کو سمندر میں پھینک دیا اور وہ ملامت زدہ ہو کر رہ گیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(15) اللہ تعالیٰ نے یہاں پر موسیٰ اور فرعون کے واقعات کو مختصر کرتے ہوئے فرمایا کہ جب اس کی سرکشی انتہا کو پہنچ گئی اور اس کے ایمان لانے کی کوئی امید باقی نہ رہی تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو سمندر میں ڈبودیا، درانحالیکہ اس کے سارے کرتوت قابل ملامت تھے، اس نے ربوبیت کا دعویٰ کیا، اللہ کا انکار کیا اور سرکشی اور کبر و غرور کی آخری حدوں کو پہنچ گیا۔