سورة الذاريات - آیت 30
قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
انہوں نے کہا تیرے رب نے اسی طرح فرمایا ہے بے شک وہ حکیم وعلیم ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو فرشتوں نے کہا کہ جیسا ہم نے آپ کو خبر دی ہے ویسا ہی اللہ نے فرمایا ہے، اس لئے اس بارے میں کوئی شبہ نہ کیجیے، اللہ نے جو چاہا ہے وہ ہو کر رہے گا (اسوقت سارہ ننانوے سال کی اور ابراہیم (علیہ السلام) سو سال کے تھے) اللہ نے آیت کے آخر میں فرمایا کہ وہ اپنے اقوال و افعال میں بڑا حکیم اور ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔