سورة الفتح - آیت 7

وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور آسمانوں اور زمین کے سب لشکر اللہ ہی کے ہیں اور اللہ تعالیٰ زبردست اور کامل حکمت والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (7) میں اللہ نے مذکور بالا معنی کی تائید کے طور پر فرمایا کہ آسمانوں اور زمینوں کے لشکر اللہ کے اشارے کے منتظر ہوتے ہیں، اس لئے اس کے قبضہ قدرت سے کون باہر جاسکتا ہے اور جسے وہ سزا دینی چاہے وہ کب اس کی زد سے بچ سکتا ہے، وہ تو زبردست اور ہر چیز پر غالب ہے اور اس کا کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا ہے۔