سورة محمد - آیت 35

فَلَا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس تم کم ہمت نہ ہو اور کفار سے صلح کی درخواست نہ کرو جبکہ تم ہی غالب رہنے والے ہو اور اللہ تمہارے ساتھ ہے اور تمہارے اعمال کو ہرگز کم نہیں کرے گا (٦)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(18) مومنوں کو اللہ نے نصیحت کی ہے کہ تم لوگ اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوں کے خلاف جہاد کرنے میں ہرگز اپنی کمزوری ظاہر نہ ہونے دو، اور جہاد کی طاقت ہونے کے باوجود دشمنوں کو صلح کی پیشکش نہ کرو، بہرحال غلبہ تمہیں ہی حاصل ہوگا اور سر بلند تم ہی ہو گے اور جب تک تم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رہو گے اللہ تمہاری مدد کرتا رہے گا اور تمہارے نیک اعمال کا اجر کچھ بھی کم نہیں کرے گا، بلکہ پورا بدلہ دے گا اور اپنے فضل و کرم سے زیادہ دے گا۔