سورة الأحقاف - آیت 23
قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ وَلَٰكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہودنے کہا اس کا علم تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کو ہے میں تم کو وہ پیغام پہنچارہا ہوں جو مجھ کو دے کربھیجا گیا ہے مگر میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جہالت ونادانی کی باتیں کررہے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
ہود (علیہ السلام) نے ان سے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ وہ عذاب آ کر رہے گا، لیکن اس کا وقت مجھے معلوم نہیں ہے، اس کا علم صرف للہ کو ہے۔ میرا کام تو صرف پیغام رسانی ہے، لیکن بات یہ ہے کہ تم نرے جاہل اور نادان لوگ ہو، بجائے اس کے کہ تم اپنے رب کی رحمت و مغفرت طلب کرو، اپنے لئے عذاب کی جلدی مچا رہے ہو۔