سورة الجاثية - آیت 30

فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَيُدْخِلُهُمْ رَبُّهُمْ فِي رَحْمَتِهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْمُبِينُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سوجولوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کارب اپنی رحمت میں داخل کرے گا اور یہی صریح کامیابی ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

جن لوگوں نے وہاں ایمان اور عمل صالح کی راہ اختیار کی اور شرک و معاصی سے اجتناب کیا، آج ان کا رب انہیں اپنی رحمت یعنی جنت میں داخل کر دے گا اور کھلی اور صریح کامیابی یہی ہے کہ آدمی ہر خوف و ہراس سے نجات پا جائے اور دائمی فرحت و شادمانی کو پالے۔