سورة الدخان - آیت 53
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُّتَقَابِلِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ باریک اور دبیز ریشم کالباس پہنیں گے اور ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہاں انہیں پہننے کے لئے باریک اور دبیز ریشمی لباس ملے گا اور ان کے کمروں اور منازل کی ایسی ترتیب ہوگی کہ وہ ہر دم ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے۔