سورة الدخان - آیت 31
مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الْمُسْرِفِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
فرعون سے، بے شک وہ حد سے بڑھ جانے والوں میں سے بڑے اونچے درجے کاسرکش تھا
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (31) کے آخر میں اللہ نے فرعون کی ہلاکت کا سبب بیان کرتے ہئے فرمایا کہ فرعون بڑا ہی متکبر تھا اور کفر باللہ، ظلم اور ارتکاب معاصی میں حد سے تجاوز کر گیا تھا۔