سورة الدخان - آیت 27
وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
عیش ونشاط کی نعمتیں (غرض وہ سب کچھ دنیوی جاہ وجلال میں سے تھا) جن کے اندر وہ بے فکری کے مزے اڑارہے تھے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور بہت سی دوسری نعمتیں بھی، (جیسے عورتیں، مال و دولت اور جاہ وحشم) چھوڑ گئے، جو ان کے عیش و آرام کا سامان تھے،