سورة الدخان - آیت 25

كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(پھر دیکھو گے وہ کون لوگ تھے؟ ان کی کسی شان وشوکت تھی؟ کیسا جاہ وجلال تھا؟ کیساگھمنڈ اور کیسی شرارتوں سے بھری ہوئی صدائیں تھی؟ لیکن خدا کے عذاب سے بالآخر انہیں کوئی طاقت بچانہ سکی) کس قدر سرسبز باغ، کیسی کیسی نہریں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(10) فرعون اور فرعونی اپنے پیچھے بہت سے باغات اور چشمے، بہت سی کھیتیاں اور زیب و زینت سے آراستہ بہت سی محافل و مجالس چھوڑ گئے