سورة الدخان - آیت 21

وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھسے الگ ہوجاؤ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(9) موسیٰ (علیہ السلام) نے ان سے یہ بھی کہا کہ اگر تم لوگ میری نبوت پر ایمان نہیں لاتے، تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو، اور ایذا نہ پہنچاؤ،