سورة الدخان - آیت 15
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم تھوڑی سی مدت کے لیے اس عذاب کو ہٹالیں گے مگر تم لوگ پھر وہی کروگے جو پہلے کررہے تھے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
چنانچہ آیت (15) میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی کہ ہم کچھ دنوں کے لئے عذاب کو ٹال دیں گے، لیکن وہ ایمان لانے کا وعدہ وفا نہیں کریں گے اور کفر و شرک سے باز نہیں آئیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور وہ لوگ اپنی پہلی حالت کی طرف لوٹ گئے، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے میدان بدر میں انتقام لے لیا، جس کا ذکر آیت (16) میں آیا ہے۔