سورة الدخان - آیت 9

بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ شک میں پڑے کھیل رہے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (9) میں مشرکین مکہ کی حقیقت حال بیان کردی کہ وہ توحید باری تعالیٰ اور بعث بعد الموت کے بارے میں گہرے شک میں مبتلا ہیں اور ان کا اقرار کہ اللہ ہی سارے جہان کا رب ہے، یقین و ایمان سے بالکل عاری ہے، اسی لئے تو عبادت میں اس کے ساتھ غیروں کو شریک بناتے ہیں، گویا ان کا زبانی اقرار محض لہو و لعب کے طور پر ہے۔