سورة الدخان - آیت 4
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ وہ روایت ہے) جس میں ہر محکم کا کام فیصلہ کیا جاتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور جس میں اللہ تعالیٰ آنے والے پورے سال میں وقوع پذیر ہونے والی حیات و موت، خیر و شر اور روزی میں کشادگی اور تنگی اور دیگر تمام مقدرات کو لکھتا ہے۔ اور اس قرآن کریم کے نزول کا مقصد جن و انس کو قیامت کے دن کے عذاب سے ڈرانا تھا، تاکہ ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کر کے عذاب نار سے بچیں اور جنت کے حقدار بنیں۔