سورة الزخرف - آیت 89

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَامٌ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لہذا آپ ان سے درگزر کیجئے اور کہہ دیجیے کہ سلام ہے عنقریب ہی انہیں انجام معلوم ہوجائے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

پس اے میرے رسول ! آپ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے اور ان سے الگ ہوجائیے، انہیں عنقریب ہی اپنا انجام معلوم ہوجائے گا۔