سورة الزخرف - آیت 83
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سوآپ ان کوچھوڑیے کہ یہ انہی بے ہودہ خیالات میں منہمک اور کھیل میں لگے رہیں حتی کہ اپنا وہ دن دیکھ لیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(38) نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ اگر مشرکین مکہ آپ کی دعوت توحید کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اپنے شرک پر اصرار کرتے ہیں، تو آپ انہیں اپنی باطل پرستی میں بھٹکتا چھوڑ دیجیے اور لہو و لعب میں مشغول رہنے دیجیے، یہاں تک کہ قیامت کا وہ دن آجائے جب اللہ انہیں ان کی افترا پردازی کی وجہ سے جہنم میں ڈال دے گا۔