سورة الزخرف - آیت 69
الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا وَكَانُوا مُسْلِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اس روز) ان لوگوں سے جو ہماری آیات پر ایمان لائے اور فرمانبردار ہوہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (69) میں اللہ تعالیٰ نے ان خوش قسمت بندوں کی کچھ صفات بیان کر کے وضاحت کردی کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو دنیا میں اللہ کی کتابوں اور اس کے رسولوں کی تصدیق کرتے ہیں اور یہودیت نصرانیت اور بت پرستی کے بجائے دین ابراہیمی یعنی دین اسلام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔