سورة الزخرف - آیت 66

هَلْ يَنظُرُونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا یہ لوگ اب بس قیامت کے منتظر ہیں کہ ان پر اچانک آپہنچے اور ان کو خبر بھی نہ ہو

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یہ مجرمین و مشرکین اب گویا صرف قیامت کا انتظار کر رہے ہیں جو اچانک آجائے گی، اس وقت وہ مادہ پرستی، دنیا داری اور شہوتوں کی غلامی میں ایسے منہمک ہوں گے کہ قیامت ہر چہار جانب سے گھیر لے گی اور انہیں احساس بھی نہ ہو سکے گا۔ آج سارے عالم میں بالعموم اور مغربی دنیا میں بالخصوص جو کچھ ہو رہا ہے اور یہود و ہنود اور نصاریٰ اللہ سے یکسر غافل، اس کی سر زمین پر جو کچھ کر رہے ہیں، یہ آیت کریمہ ان تمام باتوں کی پوری تصویر پیش کر رہی ہے۔