سورة الزخرف - آیت 48
وَمَا نُرِيهِم مِّنْ آيَةٍ إِلَّا هِيَ أَكْبَرُ مِنْ أُخْتِهَا ۖ وَأَخَذْنَاهُم بِالْعَذَابِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور ہم جو بھی نشانی ان کو دکھاتے ہیں وہ پہلی سے بڑھ چڑھ کر ہوتی اور ہم نے ان کو عذاب میں گرفتار کرلیاتاکہ وہ باز آجائیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(21) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ اس طرف اشارہ کیا ہے کہ فرعون اور فرعونیوں کا استہزاء کچھ اس وجہ سے نہیں تھا کہ وہ نشانیاں ہی اس قابل نہ تھیں کہ ان پر اثر انداز ہوتیں، بلکہ وہ ایسا محض کبر و عناد کی وجہ سے کرتے تھے۔