سورة الزخرف - آیت 42

أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یا آپ کو آنکھوں سے ان کا وہ انجام دکھلادیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کررکھا ہے، بہرحال ہمیں ان پر پوری قدرت حاصل ہے

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یا اپنے وعدے کے مطابق اپنی قدرت کا کرشمہ آپ کو دنیا میں ہی دکھلا دیں گے۔ چنانچہ تاریخ شاہد ہے کہ کفار قریش کے جتنے بڑے رؤساء تھے، یا تو انہوں نے توحید کا کلمہ پڑھ کر اپنی جان بچا لی، یا پھر صحابہ کرام کے ہاتھوں جنگ کے میدانوں میں مارے گئے۔