سورة الزخرف - آیت 8

فَأَهْلَكْنَا أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًا وَمَضَىٰ مَثَلُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آخرکار ہم نے ان لوگوں کو جوان سے زیادہ زورآور تھے ہلاک کرڈالا اور پچھلے لوگوں کی مثالیں گزرچکی ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان کی نبوتوں اور اللہ کی کتابوں کا انکار کیا تو ہم نے ان میں سب سے زیادہ طاقتور قومیں تھیں انہیں عذاب بھیج کر ہلاک کردیا اور ان قوموں کے واقعات اور ان کی ہلاکت و تباہی کی رو دادیں قرآن کریم میں مختلف مقامات پر مذکور ہیں، جنہیں سن کر تمہیں عبرت حاصل کرنی چاہئے۔