سورة الشورى - آیت 53

صِرَاطِ اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ أَلَا إِلَى اللَّهِ تَصِيرُ الْأُمُورُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

صراط اللہ، یعنی اللہ کی راہ کی طرف وہ اللہ کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے ہاں یاد رکھو (کائنات خلقت) کے تمام کاموں کا مرجع اسی کی ذات ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اے میرے نبی ! آپ جان لیجیے کہ آخرت میں تمام امور کا فیصلہ صرف اللہ کرے گا، جو اپنے بندوں کے درمیان پورے عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرے گا، اور ہر ایک کو اس کے کئے کا اچھا یا برا بدلہ دے گا۔