سورة الشورى - آیت 47
اسْتَجِيبُوا لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَ يَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهُ مِنَ اللَّهِ ۚ مَا لَكُم مِّن مَّلْجَإٍ يَوْمَئِذٍ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے غافل لوگو اس فیصلہ کن دن کے آنے سے پہلے اپنے خدا کا کہا مان لوجواس کیطرف سے عمال بد کے نتائج میں آنے والا ہے) اور اس کاٹلنا ممکن نہیں اس دن نہ تمہارے لیے کہیں کوئی پناہ ہوگی اور نہ اپنے اعمال بد سے انکار ہی کرسکو گے
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(27) دنیا و آخرت کی رسوائیوں سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ رب العالمین کے پیغامبر نے جو دعوت ایمان و عمل دی ہے اسے قبول کیا جائے، اسی لئے اللہ تعالیٰ نے یہاں نصیحت کی ہے کہ لوگو ! اللہ کی دعوت کو قبول کرلو، اس روز قیامت سے پہلے جسے کوئی ٹال نہیں سکے گا، اور جب کافروں کو اللہ کے عذاب سے بھاگ نکلنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی اور نہ وہ اپنے کرتوتوں کا انکار کرسکیں گے۔